فیض آباد دھرنا ختم کروانے کیلئے حکومت کا حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے ذریعے خفیہ مذاکرات کرنے کی کوشش کی جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 نومبر 2017 21:50

فیض آباد دھرنا ختم کروانے کیلئے حکومت کا حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) فیض آباد دھرنا ختم کروانے کیلئے حکومت نے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 ہفتے سے زائد سے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے کو حکومت ختم کروانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ حکومت نے مسلسل ناکامی کے بعد دھرنا ختم کروانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی حکمت عملی کے تحت اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے ذریعے خفیہ مذاکرات کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اراکین پارلیمنٹ کے مختلف وفود دھرنا قائدین کے پاس بھیج کر مذاکرات کی کوشش  کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے حکومت نے حکمراں جماعت کے علاوہ دیگر جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کی بھی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے بھی حکومت کو دھرنا ختم کروانے کا حکم دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :