Live Updates

عمران صاحب آپ فساد پھیلانا کب بند کریں گے ،عمران صاحب ٹھیکہ پورے ملک کا اور اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا ،مگر شرم آپ کو نہیں آتی، آپ عائشہ گلالئی سے معافی کب مانگے گے،آپ کرپشن ، اپنے اثاثوں ، انسداد دہشت گردی، یہودیوں اور ہندووں ، زکات کے پیسے پہ جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں اپ استعفیٰ کب دیں گے ،عمران صاحب جہانگیر ترین اور گنڈاپور سے استعفیٰ کب لیں گے ،عمران صاحب آپ کی پارٹی کرپٹ لوگوں کا مافیا ہے جس کی سرپرستی آپ کررہے ہیں، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب پرردعمل

جمعہ 24 نومبر 2017 22:30

عمران صاحب آپ فساد پھیلانا کب بند کریں گے ،عمران صاحب ٹھیکہ پورے ملک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ فساد پھیلانا کب بند کریں گے ،عمران صاحبٹھیکہ پورے ملک کا اور اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا ،مگر شرم آپ کو نہیں آتی، آپ عائشہگلالئی سے معافی کب مانگے گے،آپ کرپشن ، اپنے اثاثوں ، انسداد دہشت گردی، یہودیوں اور ہندووں ، زکات کے پیسے پہ جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں اپ استعفیٰ کب دیں گے ،عمران صاحب جہانگیر ترین اور گنڈاپور سے استعفیٰ کب لیں گے ،عمران صاحب آپ کی پارٹی کرپٹ لوگوں کا مافیا ہے جس کی سرپرستی آپ کررہے ہیں ۔

جمعہ کو وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران صاحب آپ نے پاکستان کو گالی ، بدتمیزی ، بد تہذیبی ، دھرنے ، بے شرمی ، جھوٹ ، اور اداروں کی تضحیک کا تحفہ دیا، آپ کو پاکستان کی عوام اور آیندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی ، کے پی کے میں آپ کی حکومت کا کالا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ آج بھی امپائر کی اٴْنگلی کے انتظار میں ہیں،عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ اس کا نواز شریف سے موازنہ نہیں کیاجا سکتا،محمد نوازشریف قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ، سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر نہیں رکھتے،عمران صاحب آنکھیں اور کان کھولیں پاکستان کی عوام کیا کہ رہی ہے ،عمران صاحب پورا پاکستان آپ کی اثلیت جان چکا ہے ،عمران صاحب آپ کی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان آپ سے نفرت کرتے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات