سٹیٹ بینک نے 2ماہ کیلئے ما نیٹری پالیسی کااعلان کردیا،شرح سود 5.75 فیصدپربرقرار

جمعہ 24 نومبر 2017 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)سٹیٹ بینک نے 2ماہ کیلئے ما نیٹری پالیسی کااعلان کردیا جبکہ شرح سود 5.75 فیصدپربرقرارہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سٹیٹ بینک نے 2ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی متعارف کرانے سے درآمدات کی نموکم ہوگی، معاشی نمو 6فیصد رہنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ مہنگائی میں اضافے کی شرح سالانہ 6فیصد ہدف سے کم رہنے کی توقع ہے۔سٹیٹ بینک کا مزید کہناہے کہ رواں مالی سال 4ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 5ارب ڈالر رہا۔درآمدات بیرونی سرمایہ کاری اور دیگر ذرائع سے رقوم ادائیگیوں کے دباو کو کم کرے گاجبکہ امن و امان اور توانائی کی بہتر ہوتی پالیسی سے سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ۔