پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ نظام تعلیم ہے،تمام مسائل تعلیمی نظام خراب ہونے کی وجہ سے ہیں، پاکستان میں 77فیصد خواتین ان پڑھ ہیں،

موجودہ حکومت کے پاس نظام کی بہتری کیلئے کوئی پالیسی نہیں،پاکستان میں بچوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 22:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ نظام تعلیم ہے،تمام مسائل تعلیمی نظام خراب ہونے کی وجہ سے ہیں، پاکستان میں 77فیصد خواتین ان پڑھ ہیں، موجودہ حکومت کے پاس نظام کی بہتری کیلئے کوئی پالیسی نہیں،پاکستان میں بچوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ نظام تعلیم ہے،تمام مسائل تعلیمی نظام خراب ہونے کی وجہ سے ہیں، پاکستان میں 77فیصد خواتین ان پڑھ ہیں، بہت سے چیلنجز ہیں،حکومت کتنے مسائل کاسامناکریگی خورشیدشاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس نظام کی بہتری کیلئے کوئی پالیسی نہیں، سندھ حکومت نے 5ہزارنئے ڈاکٹروں کوبھرتی کیا، حکومت کواصل مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے۔