وزیراعظم کی صدارت میں ایکنک اجلاس ، 500کے وی لاہور سب سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن،1410میگاواٹ تربیلا۔5توسیعی منصوبے سے بجلی اخراج کی

منظوری،افغان طلباء کیلئے تین ہزار علامہ اقبال وظائف ، تعلیم ،ٹرانسپورٹ اور پانی وسائل کے شعبوں میں بھی منصوبوں کی بھی منظوری ہائیر ایجوکیشن کمیشن ’’لیپ ٹاپ سب کیلئے‘‘ پروگرام ترتیب دے، شاہد خاقان عباسی کی ہدایت

جمعہ 24 نومبر 2017 22:29

وزیراعظم کی صدارت میں ایکنک اجلاس ، 500کے وی لاہور سب سٹیشن اور ٹرانسمیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ایکنک اجلاس ہوا جس میں 500کے وی لاہور سب سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کی منظوری،1410میگاواٹ تربیلا۔5توسیعی منصوبے سے بجلی اخراج کی منظوری،افغان طلباء کیلئے تین ہزار علامہ اقبال وظائف کی منظوری ، تعلیم ،ٹرانسپورٹ اور پانی وسائل کے شعبوں میں بھی منصوبوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔

جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک اجلاس ہوا ۔اجلاس میں 500کے وی لاہور سب سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن،1410میگاواٹ تربیلا۔5توسیعی منصوبے سے بجلی اخراج ،افغان طلباء کیلئے تین ہزار علامہ اقبال وظائف،فیصل آباد شہر کیلئے پانی کے وسائل میں توسیعی منصوبے فیز 2- کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں جنوبی علاقوں میں بجلی سپلائی بہتری کیلئے 220کے وی گدو ۔

(جاری ہے)

سبی ٹرانسمیشن لائن تعمیر،ایکنک کی وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز3-،1224میگاواٹ سے بجلی بنانے والے جھمپیر منصوبے سے بجلی اخراج اور توانائی کے شعبے میں 4منصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ’’لیپ ٹاپ سب کیلئے‘‘ پروگرام ترتیب دے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن علامہ اقبال سکالرشپ منصوبہ تین سال میں مکمل کرے گا ۔ایکنک اجلاس میں تعلیم ،ٹرانسپورٹ اور پانی وسائل کے شعبوں میں بھی منصوبوں کی منظوری دی گئی اورملک سے توانائی کی قلت دور کرنے کیلئے مختلف منصوبوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔