Live Updates

عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ ان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف

قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ، سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر نہیں رکھتے، عمران صاحب آپ نے پاکستان کو گالی ، بدتمیزی ، بد تہذیبی ، دھرنے ، بے شرمی ، جھوٹ ، اور اداروں کی تضحیک کا تحفہ دیا ہے،پا کستان کی عوام اور آیندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی، ،عمران صاحب ٹھیکہ پورے ملک کا اور اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا ،مگر شرم آپ کو نہیں آتی ،آپ کرپشن ، اپنے اثاثوں ، انسداد دہشت گردی، غیر ملکی فنڈنگ اور زکوٰة کے پیسے پہ جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں آپ استعفیٰ کب دیں گے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 22:29

عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ ان کا سابق وزیر اعظم نواز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ ان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ،; سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر نہیں رکھتے، عمران صاحب آپ نے پاکستان کو گالی ، بدتمیزی ، بد تہذیبی ، دھرنے ، بے شرمی ، جھوٹ ، اور اداروں کی تضحیک کا تحفہ دیا ہے،پاکستان کی عوام اور آیندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی، عمران صاحب ٹھیکہ پورے ملک کا اور اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا ،مگر شرم آپ کو نہیں آتی ،آپ کرپشن ، اپنے اثاثوں ، انسداد دہشت گردی، غیر ملکی فنڈنگ اور زکوٰة کے پیسے پہ جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں آپ استعفی کب دیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ ان کا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے موازنہ نہیں کیاجا سکتا،سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ، سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر نہیں رکھتے،عوامی رائے کے تازہ ترین جائزے نے بھی انہیں بتا دیا ہے کہ ہوا کا رخ کیا ہے،امپائروں کی انگلیوں پر سیاست کرنے والے کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہوائیں اپنا رخ خود بناتی ہیں،عمران صاحب آنکھیں اور کان کھولیں پاکستان کی عوام کیا کہہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی اصلیت پورا پاکستان جا چکا ہے،عمران صاحب آپ کی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان آپ سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ فساد پھیلانا کب بند کریں گے ،عمران صاحب ٹھیکہ پورے ملک کا اور اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا ،مگر شرم آپ کو نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ عائشہ گلالئی سے معافی کب مانگیں گے،آپ کرپشن ، اپنے اثاثوں ، انسداد دہشت گردی، غیر ملکی فنڈنگ اور زکوٰة کے پیسے پہ جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں آپ استعفی کب دیں گے ، عمران صاحب جہانگیر ترین اور گنڈاپور سے استعفیٰ کب لیں گے ،عمران صاحب آپ کی پارٹی کرپٹ لوگوں کا مافیہ ہے جس کے سرغنہ آپ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے پاکستان کو گالی ، بدتمیزی ، بد تہذیبی ، دھرنے ، بے شرمی ، جھوٹ ، اور اداروں کی تضحیک کا تحفہ دیا،عمران صاحب آپ کو پاکستان کی عوام اور آیندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی ،عمران صاحب خیبر پختونخواہ میں آپ کی حکومت کا کالا دور ہمشہ یاد رکھا جائے گا،عمران صاحب آپ آج بھی امپائر کی اٴْنگلی کے انتظار میں ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات