امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ فضائی مشقیں کرینگے

ریڈار کی زد میں نہ آنے والے جدید ترین امریکی اسٹیلتھ طیارے بھی حصہ لیں گے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء)امریکہ شمالی کوریا پر دبائوبڑھانے کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ فضائی مشقیں کرے گا،5 روزہ مشقیں آئندہ ماہ میں کیے جائینگے، جس میں ریڈار کی زد میں نہ آنے والے جدید ترین امریکی اسٹیلتھ طیارے بھی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 4 دسمبر سے شروع ہونے والی مشقوں میں 12 ہزار امریکی فوجی اور دونوں ملکوں کی آٹھ بیسز سے 2 سو 30 جنگی طیارے حصہ لیں گے،جن میں ایف 22 ریپٹر طیارے بھی شامل ہیں۔ریپیٹر 22 کا شمار دنیا کے جدید ترین طیاروں میں ہوتا ہے،فضائی مشقیں پیانگ یانگ کے ایٹمی پروگرام کے خلاف دباو بڑھانے کے امریکی صدر کے منصوبے کا حصہ ہیں۔