سائبرکرائم ایکٹ کی رپورٹ مایوس کن ہے ،ْچیئرمین سینیٹ کی رولنگ

سائبر کرائمز ایکٹ پر ایف ائی اے کی عمل دآرمد رپورٹ ہر6 ماہ بعد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ،ْرضا ربانی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:27

سائبرکرائم ایکٹ کی رپورٹ مایوس کن ہے ،ْچیئرمین سینیٹ کی رولنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سائبر کرائمز قانون پر پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے رولنگ دی ہے کہ حکومت سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو تمام معلومات فراہم کرنے کی پابند ہے۔ سینٹ اجلاس کے دور ان سائبر کرائم ایکٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے معاملہ پر چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے رولنگ دے دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے رولنگ میں کہا کہ سائبر کرائمز ایکٹ پر ایف ائی اے کی عمل دآرمد رپورٹ ہر6 ماہ بعد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ۔رپورٹ ان کیمرا زیر غور لانے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کی جائے گی، حکومت کمیٹی کے سامنے شناخت اور معلومات بھی پیش کرنے کی پابند ہو گی ، قائمہ کمیٹی اپنی رپورٹ سینیٹ میں پیش کرے گی۔کمیٹی کی رپورٹ میں شناخت کو پوشیدہ رکھا جا سکتا ہے یا کمیٹی کی رپورٹ ایوان کے ان کیمرا اجلاس میں زیر غور آ سکتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کی سائبر کرائمز پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ قانون کے سیکشن 53 کا مذاق ہے۔حکومت ایک ماہ میں رولنگ کی روشنی میں رولز بنا کر ایک ماہ کے اندر زیر غور لانے سینیٹ کی کمیٹی برائے تفویض قانون سازی میں پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :