ماہرہ خان نے اپنی فلم ورنہ پر لگائی جانے والی پابندی پر سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کا مذاق اڑا دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 22:24

ماہرہ خان نے اپنی فلم ورنہ پر لگائی جانے والی پابندی پر سینٹرل بورڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ورنہ‘ پر سینٹرل بورڈ آففلم سنسرز (سی بی ایف سی) نے پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ یہ تھی کہ سنسر بورڈ کے پینل نے فلم کے خلاف متفقہ طور پر اعتراضات اٹھائے تھے۔بعدازاں فلم کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی اپیل کے بعد سی بی ایف سی نے فلم پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے اسے 17 نومبر کو ہی ریلیز کیا۔

(جاری ہے)

اور اب ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی فلم پر لگائی جانے والی پابندی پر سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کا مذاق اڑایا ہے۔اداکارہ نے اپنی فلم پر تنقیدی انداز میں ایک ڈس کلیمر دیا۔ڈس کلیمر میں فلم ورنہ کے لیے کہا گیا کہ ’اس فلم میں جو کچھ بھی ہے وہ تصوراتی ہے، تصوراتی اس لیے کیوں کہ حقیقت اگر بتائی جائے یا دکھائی جائے تو وہ بہت کڑوی ہے، اس فلم میں دکھائے جانے والے ایونٹس مذاق ہیں، کیوں کہ ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں ہورہا‘۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ نے باکس آفس پر کوئی خاص کارکردگی نہیں ادا کی جبکہ اسے تجزیہ کاروں نے بھی زیادہ پسند نہیں کیا۔۔

متعلقہ عنوان :