وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز کیساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ کا سختی سے نوٹس

سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب ، آئی جی پولیس کو ملوث عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی ہڑتال سے گریز کریں ،اس عمل سے عام آدمی اور ہسپتال میں زیرعلاج مریض متاثر ہوتے ہیں، ڈاکٹروں سے اپیل

جمعہ 24 نومبر 2017 22:32

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز کیساتھ پیش آنیوالے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پولیس بلوچستان کو اس واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کاروائی اور انہیں فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی جاری کردیں ،وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ ہڑتال سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے عام آدمی اور ہسپتال میں زیرعلاج مریض متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غنڈہ گردی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ڈاکٹرز اورا نتظامیہ کے ساتھ غیرمناسب رویہ روا رکھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :