بلوچستان پاکستان کی اقتصادی ترقی کا روشن باب ہے ، سی پیک منصوبہ میں بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرئیگا

گوادر پورٹ و گوادر موٹروے پورے پاکستان کے عوام کی قسمت بدل دیں گے،موجودہ حکومت بلوچستان کی پشتون اور بلوچ بیلٹ میں ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہیجس کیلئے ،وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کردیا ہے رہنماء جمعیت علماء اسلام ف وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان کی میڈیا کو بریفنگ

جمعہ 24 نومبر 2017 22:32

کوئٹہ+ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی اقتصادی ترقی کا روشن باب ہے ،اس میں حالیہ سی پیک منصوبہ میں بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا،اس کے علاوہ گوادر پورٹ اور گوادر موٹروے پورے پاکستان کے عوام کی قسمت بدل دیں گے۔

(جاری ہے)

بروز جمہ انہوں نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ اور بلوچ بیلٹ میں ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہے جس میں جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان نے حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی اور وزیرِ اعظم پاکستان نے پچھلے ہفتے بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے، اس موقع پر مولانا امیر زمان نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا اہل بلوچستان کی طرف سے شکریہ بھی ادا کیا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی گیس بلوچستان کے عوام کو ملنی چاہیے ،بلوچستان کے دیہات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات ہیں،صوبہ بلوچستان کی ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے اور جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان صوبے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔