سیالکوٹ ،ْشارع عام پر قمار بازی کر تے ہو ئے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار دائو پر لگی رقم برآمد

جمعہ 24 نومبر 2017 22:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء)شارع عام پر قمار بازی کر تے ہو ئے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار دائو پر لگی رقم برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے بیک سائیڈ پر واقع پلاٹ میں ملزمان محمد وقاص ‘مشرف اور آصف بیٹھ کرتاش جواء کھیل رہے ہیں پولیس نے چھاپہ مارکر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے رقم 35ہزار500روپے برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔