Live Updates

عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری

،ْ2018 میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ،ْ نواز شریف اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا ،ْ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مسترد کرنے سے جوڑنا مناسب نہیں ،ْمیاں اپنے طور طریقے بدلیں ،ْانٹرویو

جمعہ 24 نومبر 2017 22:21

عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے ،ْبلاول بھٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے ،ْ2018 میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ،ْ نواز شریف اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا ،ْ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مسترد کرنے سے جوڑنا مناسب نہیں ،ْمیاں اپنے طور طریقے بدلیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا جب کہ عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست نوجوانوں کیلئے خطرناک ہے۔انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا لیکن پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہمارے تجربے خوشگوار نہیں رہے کیوں کہ میاں صاحب کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، ان کا یہی رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مسترد کرنے سے جوڑنا مناسب نہیں ،ْ میاں صاحب کو مشورہ ہے کہ اپنے طور طریقے بدلیں تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہو سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات