حدیبیہ پیپز ملز کیس کا نتیجہ 30 دسمبر تک آ جائے گا: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 نومبر 2017 21:11

حدیبیہ پیپز ملز کیس کا نتیجہ 30 دسمبر تک آ جائے گا: شیخ رشید کا دعوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) شیخ رشید کا دعوی ہے کہ حدیبیہ پیپز ملز کیس کا نتیجہ 30 دسمبر تک آ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ حدیبیہ پیپز ملز کیس کا نتیجہ 30 دسمبر تک آ جائے گا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کی سیاست نیا سال شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہو جائیں گے۔ نیب میں شریف خاندان کیخلاف جتنے بھی کیسز چل رہے ہیں ان کے نتیجے اگلے چند ہفتوں میں آ جائیں گے۔ شیخ رشید کا مزید دعوی ہے کہ نواز شریف اس وقت اداروں سے ٹکراو کی جو لڑائی لڑ رہے ہیں، اس کی ان کو بہت بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :