حکومت خواتین کو ہر قسم کے تشدد کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،ایازصادق
جمعہ 24 نومبر 2017 22:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ملک میں ہر شخص کو عزت اور خود اعتمادی سے زندگی بسر کرنے اور ہر شعبہ میں آگے آنے کے مساوی مواقع میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ملک کی نصف آبادی جو خواتین پر مشتمل ہے کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کو حل کرنے کو تر جیحی بنیادوں پر زیر غور لایا جاتا ہے۔سپیکر نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور سر کاری ملازمتوں میں ان کی شر کت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ملازمتوں میں ان کا کو ٹہ 5%سے بڑھا کر 15%کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے ملک بھر میں فوری تدارک کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قائم ویمن پارلمینٹری کاکس خواتین اراکین کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے اور وہ ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مصروف عمل ہیں۔سر دار ایازصادق نے سول سوسائٹی غیر سر کاری تنظیموں ،میڈیاکارپوریٹ سیکٹر اور خصوصا خواتین کو آگے آنے اور خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں خواتین ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد ،استحصال اور امتیازی سلوک ملکی تر قی میں خواتین کے کردار کو روکنے کے مترادف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں صرف وہی معاشرے تر قی کر سکتے ہیں جو مساوات ،غیر امتیازی سلوک کے اصولوں پر مبنی ہو ں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.