اٹک ، ڈاکوئوں کے خلاف پو لیس نے زخمی کر نے اور گھر میں گھسنے کا مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 24 نومبر 2017 22:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کے دوران زخمی کر نے والے ڈاکوئوں کے خلاف پو لیس نے زخمی کر نے اور گھر میں گھسنے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ ڈکیتی کی دفعات درج کر نے سے گریز کیا تفصیلات کے مطابق سخاوت امین ولد محمد مسکین ساکن شیخ بانڈہ غور غشتی نے تھانہ حضرومیں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ محنت مزدوری کر تا ہے آج وہ اپنے والد محمد مسکین کے ساتھ گھر میں مو جود تھاکہ چار مسلح ڈاکو جن کو سا منے آنے پر شناخت کر سکتا ہے ہمارے گھر میںداخل ہو گئے میں نے کہاکہ تم کو ن کو اور ہمارے گھر کیوں آئے ہو اورانہوںنے زیورات وغیرہ حوالے کر نے کو کہا کہ تو میں اس بنا ء پر اٹھاکہ ان کو پکڑوں ان میں سے لمبے قد والے نے سیدھا فا ئر پسٹل تیس بور قتل کی نیت سے فا ئر کیا جو مجھے بائیں ٹانگ کے گھٹنے سے نیچے لگا اور دوسری طرف سے نکل گیا میرے شور پر چاروں بھا گ گئے میرے والد اوردیگر لو گ آگئے مجھے زخمی حا لت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو لے آئے انچار چو کی غور غشتی سب انسپکٹر جا وید اقبال نے زخمی کی درخواست پر تھانہ حضرو میں 324,452/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرا یا جبکہ ڈکیت کی وار دات بارے کو ئی دفعہ نہ لگائی گئی یہ امر قابل ذکر ہے کہ پہلوان علاقہ میں پا نچ من وزن اٹھا نے کی وجہ سے مشہور ہے جسے ڈاکو ئوں نے گو لی مار کر زخمی کر دیا ہے علاقے میں خوف و ہراس پا یا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :