اٹک،بلدیہ اٹک کے ما ہا نہ اجلاس میںعوامی تعمیر و تر قی کے کروڑوں روپے کی منظوری دی گئی

دکانوں کی نیلامی کا اشتہار بھیجنے سے قبل نیلام عام کمیٹی سے اس کی منظوری ضروری تھی،ملک طاہر اعوان

جمعہ 24 نومبر 2017 22:18

/اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)بلدیہ اٹک کے ما ہا نہ اجلاس میںعوامی تعمیر و تر قی کے کروڑوں روپے کی منظوری دی گئی ما ہانہ اجلاس وا ئس چیئر مین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے شیخ نثار احمد نے کہا کہ ون مین شو چلا یا جارہاہے دکانوں کی نیلامی کا اشتہار بھیجنے سے قبل نیلام عام کمیٹی سے اس کی منظوری ضروری تھی حا جی اکر م خان نے کہا کہ وا ئس چیئر مین آکشن کمیٹی کے کنوینئر ہیں اور انہوں نے پہلی مر تبہ اپنے اختیا رات استعمال نہیں کر رہے اور ان اختیارات سے سیلنڈ کر لیا ہے بھی مختلف امور پرکڑی تنقید کی را نا افسر علی خان ایڈووکیٹ نے اٹک میں صفائی کی صورت حال کو انتہائی نا گفتہ بے قرار دیتے ہوئے کہا کہ نو رکشوں کی بجا ئے صفائی کے لئے 18رکشے خریدے جا ئیں تاکہ ہر وارڈ میں ایک رکشہ مو جود ہو ،کونسلر شیخ غلا م صمدانی نے کہاکہ واپڈاور سوئی گیس کے محکمے کر پشن کے گڑھ بن چکے ہیں کو ئی کام رشوت کے بغیر ممکن نہیں عام آدمی کو کنکشن کے سلسلہ میں دونوں جگہوں پر کم از کم بیس چکر لگا نے پڑتے ہیں اور سوئی گیس کا محکمہ لا ئنیں بچھا نے کے لئے گلیاں توڑنے کے بعد ٹھیک نہیں کر تا ، چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے خصوصی ملاقات کر کے بلدیہ اٹک کو میت بس فراہم کی میت بس کے ڈرائیور مو جود نہ ہے اور بس کھڑی کر نے کے لئے مناسب جگہ بھی نہ ہے اور استعمال کے لئے بجٹ میں پٹر و ل کی فراہمی مختص نہ ہے میت بس کے لئے ڈرائیور، جگہ اور پٹرول کی منظوری دی جا ئے جس کے تحت شیڈ کی تعمیر کے لئے ساڑھے چھ لا کھ روپے کی منظوری دی جا ئے بلدیہ اٹک کے تمام پارکوں اور گرین بیلٹ وا قع کامرہ روڈ میں بینچ ، ڈسٹ بن اور ڈیکو ریشن لا ئٹس لگا نے کی منظوری دی جا ئے جس کے تحت 13لا کھ رو پے بطور سپلیمنٹری گرانٹ سا لانہ تر قیاتی پروگرا م میں شامل کر نے کی اجازت دی جا ئے بلدیہ اٹک کی مختلف گلیوں سے کچہرا اٹھا نے کے لئے نو نیو ایشیا رکشہ کی ضرورت ہے تاکہ اٹک شہر کی صورت حال میں بہتری لا ئے جا سکے اور بجٹ میں سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت 17لاکھ دس ہزار مختص کر نے کی اجاز ت دی جا ئے ، بلدیہ اٹک کی ایم سی ہائی سکول روڈ بلمقابل دین پلازہ میں زیر تعمیر 17دکانات کی نیلامی کے لئے اخبار اشتہار بھیجنے کی اجازت دی جا ئے آئندہ مالی سال میں جو نئے ٹیکس لگا ئے گئے ہیں ان کو شامل کر کے ان کی دوبارہ منظوری لی جا ئے جن کی رقم کیش بیلنس سے بطور سپلیمنٹری گرانٹ متعلقہ ہیڈ میں منتقل کر نے کی منظوری دی جا ئے ان میں تعمیر ات دکانا ت اور بیت الخلاف نزد گر لز ہائی سکول نمبر 1جس کا تخمینہ لا گت تیس لا کھ رو پے ،تعمیر نا لا سلیپ گھر محمد اسلم محلہ امین آباد چار لا کھ روپے ، سیوریج لا ئن گلی محمد بشیر نزد اقصیٰ پیپلز کا لونی کے لئے تین لا کھ رو پے ، مر مت واٹر ٹینکی تیس ہزار گیلن پیپلز کا لو نی کے لئے ساڑھے چار لا کھ رو پے کا تخمینہ لا گت اور اس کی دوبارہ منظوری تخمینہ بلتر تیب 31لا کھ پچاس ہزار ر رو پے ، چار لا کھ چا لیس ہزار رو پے ، تین لا کھ 15ہزار روپے ، چار لا کھ 95ہزار رو پے ،آئندہ ما لی سا ل کے لئے تعمیردکا نات نزد پارکنگ اسٹینڈ ملحقہ اراضی سنٹر 36لا کھ رو پے ، تعمیر دکا نات ملحقہ چار دیواری لا لہ زار ہا ئی گرائونڈ پچاس لا کھ روپے ، تعمیر کمرہ واٹر سپلائی محلہ محمود آبا د تین لا کھ روپے ، تعمیر پلازہ بلمقابل حبیب ریسٹورنٹ پلیڈر لا ئن2کروڑ 10لا کھ رو پے ، تعمیر پلازہ لیڈیز مارکیٹ ڈاکٹر فاروق کلینک چار کروڑ 75لا کھ روپے ، امپرو منٹ پا نچ عدد ٹیو ب ویل مسجد بلال، مدینہ مسجد ، کے بلاک نزد گر لز پرائمری سکول نمبر ایک محلہ شاہ فیصل آبا، محلہ عید گاہ تیس لا کھ روپے ، پیچ ور ک پری میکس وارڈ سابقہ یو نین کونسل نمبرایک تا تین بیس لا کھ روپے ، سپیشل مر مت کر سچن کا لو نی بلدیہ اٹک تین لا کھ 90ہزار رو پے ، واٹر برانچ سپلائی کے لئے ٹیو ب ویل کے لئے تین موٹریں مالیتی 8لا کھ رو پے خریدنے کی منظوری اور ڈپٹی کمشنر کی ہدا یت پر نا بینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر 22,23دسمبر کو بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام پہلا ٹی 20میو نسپل کمیٹی بلا ئینڈ کر کٹ ٹو رنا منٹ ہو گا جس میں چار ٹیمیںحصہ لیں گی ایم او انفراسٹرکچر کی جا نب سے پیش کر دہ قرار داد کے بلدیہ اٹک کو جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ اور دیگر قومی تہواروں کے لئے پا نچ لا کھ رو پے گرا نٹ کی منظوری دی گئی ، کونسلر نا صر محمود اعوان کی جا نب سے اٹک کا کوئی بھی شخص بلدیہ اٹک کو زمین فی سبیل اللہ بطور تحفہ دے تو اسے تا حیات مفت واٹر کنکشن دیا جا ئے ،کونسلر رانا افسر علی خان نے کہا کہ وارڈ نمبر دس میں فلتھ ڈپو ختم کیئے جا ئیں اور ان کے اختتام تک فلتھ ڈپو کی صفائی سے قبل کوڑا کر کٹ کو آگ لگا نے سے عملہ صفائی کو روکے جانے کی ہدا یت کی جا ئے ، وارڈ میں اکث نالیوں کی صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے تمام وارڈ میں بد بو پھیل جاتی اور وارڈ کا ماحول آلودہ ہو چکا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے آٹھ لا کھ روپے کی سکیمیوں کا سروے ہو چکا ہے جن پر جلد عمل کرا یا جا ئے شہر میں فٹ پاتھوں پر جابجا سامان رکھا ہوتا ہے اور فٹ پاتھ پیدل افراد کے لئے بند ہے فٹ پاتھ کو پیدل افراد کے لئے خالی کرا یا جا ئے ،ڈی سی کے کہنے پر بلدیہ اٹک نا بینا افراد کا کر کٹ ٹور نا منٹ کرا رہی جو سر اسر زیادتی ہے ڈی سی با اختیار افسر ہیں وہ اپنے سپورٹس فنڈ ز یا دیگر ویلفیئر فنڈز سے یہ ٹور نا منٹ کرا سکتے ہیں ڈی سی سے اتنا دبنے کی ضرورت نہیں ، کونسلر ملک جاوید اقبا ل نے کہا کہ نیو آبادی محمود آباد میں پا نی لا ئن بچھا نے کی اجازت دی جا ئے اور اسی طرح ایک قرار داد پیش ہو ئی کہ آٹھ ریٹا ئر ڈ ملازمین کے پچاس لا کھ رو پے کی گرانٹ منظور کی جا ئے ان تمام کی اجلاس نے منظوریاں دیں ،حاجی سیف الر حمن نے کہاکہ انہیں بلدیہ اٹک کے مو جودہ طریقہ کار سے انکار ہے ان کے وارڈ بسم اللہ کالونی میں تر قیاتی کام کرا ئے گئے جس کے بارے میں ان سے نہ مشورہ اور نہ ہی ان کی رائے لی گئی ہم کونسلر عزت کے لئے منتخب ہو ئے ہیں اور ہمیں عزت نہیں دی جا رہی ،خالدہ رانا نے کہاکہ چیئر مین بلدیہ کے وارڈمیں مدینہ مسجد اور اچار والے کے پاس گندگی کے ڈھیر پڑے رہتے ہیں یہاں صفائی کی جائے، شیخ محمد عارف نے کہا کہ نو کی بجا ئے 18رکشوں کی منظوری لی جا ئے جیسے جیسے پیسے آتے رہے رکشے خرید لیئے جا ئیں ، وا ئس چیئر مین ملک طاہر اعوان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات اٹھا نے پر کونسلر سفارش لے کر آجاتے ہیں میں اور چیف آفیسر صبح ساڑھے آٹھ بجے بلدیہ میں موجود ہوتے ہیں آئندہ آپریشن میں سب کو لے کر جا ئیں گے ،کونسلروں کو ایجنڈا کی کاروائی کا بھی علم نہیں چیف آفیسر کی بدو لت ہمارے بہت سے کام آسان ہو چکے ہیں کونسلر قرار داد پیش اور منظور ہو نے کے بعد اس کا پیچھا کیا کریں ، کونسلر ملک جاوید اختر نے کہا کہ تجاوزات اس وقت بہت سنگین صورت اختیار کر چکی ہے صرف فیضی کے ذمے سب کچھ ڈال دیا گیا ہے صدیقی روڈ با لکل بند ہے آدھا آدھا گھنٹہ ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے شہر میں گاڑی چلا نا نا ممکنات میں شا مل ہے تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کی ضرورت ہے وہ جب بھی چیئر مین بلدیہ سے کسی مسئلے پر بات کر تے ہیں ان کی جا نب سے اتنی محبت ملتی ہے کہ وہ اپنا مسئلہ بھول جاتے ہیں شہر بھر میں پلاٹوں پر گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں ۔