ْمحکمہ سوشل ویلفیئر نے خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب دے دیئے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:18

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد اشرف نے بتایا کہ 25 نومبر کو صبح 10 بجے ضلع کونسل چوک سے آگاہی واک منعقد ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی واک کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 25 نومبر کو شہید بے نظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فار وومن میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اسی طرح 27 نومبر کو تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے بچائو کے لئے آگاہی لیکچرز دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وومن سنٹر کے زیر اہتمام 5 دسمبر کو زرعی یونیورسٹی میں سیمنیار منعقد ہوگا ۔6 دسمبر کو دارالامان غلام محمد آباد میں دن 11 بجے سیمینار ‘ 7 دسمبر کو شبلی کالج سمندری گرلز کیمپس میں خصوصی لیکچر ‘8 دسمبر کو چک نمبر 202 ر ب گٹی میں آگاہی سیمینار اور 15 دسمبر کو وومن سنٹر کی طرف سے رشید آباد میں میڈیکل ایڈ کیمپ لگایا جائے گا۔