گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھجوائیں ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

جمعہ 24 نومبر 2017 22:18

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کی سنگین خلاف ورزی میں ملوث گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھجوائیں اور بے جا و بلاجواز مہنگائی کی روک تھام کے سلسلے میں انکی کارکردگی واضح نظر آنی چاہیئے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارگردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدر اجلاس نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور مارکیٹوں،بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی اوور چارجنگ کے خلاف بھرپور آپریشن کریں تاکہ کسی دکاندار کو صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے کی جرأت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف ان کی کاررائیوں سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیئے۔انہوں نے ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپوں کا مقصد جرمانے کرنا ہی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ناجائز منافع خوری اور بے جا مہنگائی پر قابو پانا ہے۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور معیار پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :