انسداد بدعنوانی پرسیمینار 25 نومبر کو گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار بوائز میں منعقد ہو گا

جمعہ 24 نومبر 2017 22:16

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد ریجن کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی سیمینار ہفتہ 25 نومبر صبح ساڑھے دس بجے گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار بوائز سرگودھا روڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد سیمینار کی صدارت کریں گے ۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں طلبہ و ٹیچرز اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہونگے جس کے انعقاد کا مقصد ہر قسم کی کرپشن کے خلاف نفرت اجاگر کرنا ہے تاکہ بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔