فیصل آباد، محفل حسن قرآت / نعت خوانی 28 نومبر کو منعقد ہو گی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:16

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں ڈویژنل محفل حسن قرآت / نعت خوانی منگل 28 نومبر کو صبح ساڑھے دس بجے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر صوفیہ بیدار کے مطابق محفل حسن قرآت / نعت خوانی میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گے ۔