خصوصی بچوں کی بسوں میںانٹرنیٹ پروٹوکول کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے بمعہ ڈیجیٹل وڈیو ریکارڈر نصب کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 نومبر 2017 22:16

سیالکوٹ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو دی جانے والی سفری سہولیات کو معیاری اور محفوظ بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں میںقائم گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فاردی سلو لرنرزکے 8بسوں میں انٹرنیٹ پروٹوکول کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے بمعہ ڈیجیٹل وڈیو ریکارڈر نصب کردیئے ہیں جبکہ ان کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے بسوں میں انٹر نیٹ لنک کی سہولیات بھی فراہم کردی گئی ہے جس سے ادارے کے سربراہ راست بچوں کو سفر کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے والدین کسی بھی شکایت کے صورت میں متعلقہ ادارے کے سربراہ سے رجوع کرسکتے ہیں جہاں پر ان کو وڈیو ریکارڈنگ بھی دیکھائی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر والدین کو بھی آئی پی لنک مہیا کردیا جائے گا تاکہ وہ گھر بیٹھے جب چاہے اپنے بچوں کو ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے دیکھ سکے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فاردی سلو لرنرزبسوں میں لگائے گئے کیمروں کے معائنہ اور ان کی تکنیکی امور کا جائزہ لینے کے دوران بچوں کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس، ڈی ایم او ضمیر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہاکہ خصوصی بچوں کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کرنا ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔