ٹا ر گٹ کلنگ کا نشا نہ بننے والے البر اک کے پا نچ سینیٹری و ر کر ز کے لو ا حقین میںحکو مت پنجاب کی جا نب سی5لا کھ کے امد ادی چیک تقسیم

عا شر عا رف،کر امت مسیح ،ثا قب حسین ، محمد ارشا د اور آصف خا لد کے لو احقین کے چیک و صول کئے،البراک کمپنی کی طر ف سے مز ید پا نچ پا نچ لا کھ کی امدا د کی جائے گی،را جہ خنیف ایڈووکیٹ ر کر زکی حفا ظت کے لئے سکیو رٹی سخت کر نے کے ساتھ ساتھ خصو صی تفتیشی کمیٹی قا ئم کر دی ،سردار نسیم میئر را لپنڈی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل،میئر را ولپنڈی سردار نسیم ، ایم پی اے را جہ حنیف ایڈووکیٹ اور ضیا ء اللہ شاہ نے کہا کہ البراک کے سینٹری و ر کر ز کوٹا ر گٹ کلنگ کا نشا نہ بنانا غیر انسا نی فعل ہے جس کی بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں۔ اگر چہ قیمتی انسا نی جا نوں کے ضیا ع کا کو ئی نعم البدل نہیں تا ہم حکو مت پنجاب کی جا نب سے 05مقتول سینیٹر ی و ر کرز کے لو ا حقین کو پانچ پا نچ لا کھ رو پے دئیے جا رہے ہیں اور اسی طرح البرا ک کمپنی کی جا نب سے بھی ان کے لئے مزید پا نچ پا نچ لا کھ کی مد د کا و عد ہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس امد اد ی چیک کا مقصد د کھی خا ندا نوں کی اس با ت کا یقین دلا نا ہے کہ ہم ان کے غم میں بر ا بر کے شر یک ہیں اور انہیں بے سہارا نہیںچھو ڑا جا ئے گا نیزٹا ر گٹ کلنگ کے ان وا قعات کا از خو د نو ٹس لیتے ہو ئے و ز یر اعلیٰ پنجاب نے فوری کمیٹی تشکیل دی ہے جوتفتیشی عمل جلد از جلد مکمل کر کے اس گھنا ئو نے فعل کر مر تکب افراد کو گر فتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا ئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے جمعہ کے روز ڈ پٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میں ٹا ر گٹ کلنگ کا نشا نہ بننے والے البر اک کے پا نچ سینیٹر ی و ر کر ز کے لو احقین میں امدا دی چیک تقسیم کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر فنا نس اینڈ پلا ننگ را ئو عا طف رضا، سی او میو نسپل کارپوریشن خا لد جا و ید گو را ئیہ، آپر یشنل جنرل منیجر البر اک مرات، د یگر متعلقہ افسران اور مقتو ل کے لو ا حقین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

اس مو قع پرمیئر را ولپنڈی سردار نسیم نے مز ید کہا کہ حکو مت کی جا نب سے کمپنی کو اپنے و ر کر ز کی حفا ظت کے لئے سخت سیکیورٹی انتظا مات کر نے کی ہد ایت بھی کی گئی ہے تا کہ مستقبل میں ایسے ہو لناک حا د ثو ں سے بچا جا سکے۔را جہ حنیف ایڈووکیٹ نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ٹا رگٹ کلنگ کے نتیجے میں پا نچ و رکر ز عا شر آصف، کرا مت مسیح، ثا قب حسین، محمد ارشاد اور آصف محمود وفات پا چکے ہیں جبکہ صغیر مسیح ز خمی حا لت میں ہے جن کے لئے بہتر ین علاج معا لجہ فر اہم کر نے کی ہد ایت کر دی گئی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ و ز یر اعلیٰ پنجاب کی خصو صی ہد ایت پر ان وا قعات کی تفتیش جا ری ہے اور جلد ہی ملز موں کو گر فتار کر کے انصاف کے تقا ضے پو رے کئے جا ئیں گے۔ اس مو قع پر لو احقین نے شکر گز اری کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کے اس قد م سے انہیں سہارا ملا ہے اور وہ امید کر تے ہیں کہ ان کو جلد از جلد انصاف فرا ہم کر نے کے لئے شہباز شر یف ہر ممکن اقدا م کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :