حیسکو حکام کی سول ہسپتال حیدرآباد کے قریب کارروائی، لیبرٹی فالودہ ہائوس، بروسٹ کے 3 شنٹ کیئے گئے میٹر پکڑے گئے

ڈائریکٹ بجلی استعمال کی جارہی تھی، بھاری جرمانہ عائد، دیگر کاروائیوں میں بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر55 نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کر دیئے گئے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) حیسکو حکام کی سول ہسپتال حیدرآباد کے قریب کارروائی، لیبرٹی فالودہ ہائوس، بروسٹ کے 3 شنٹ کیئے گئے میٹر پکڑے گئے جہاں سے ڈائریکٹ بجلی استعمال کی جارہی تھی، بھاری جرمانہ عائد، دیگر کاروائیوں میں بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر55 نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

حیسکو حکام کی طرف سے حیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، جمعہ کو ریجنل مینیجر M&T خالد حسین بھٹی اور ایکس ای این سرفراز کالونی گلزار احمد دستی کی سربراہی میں ایس ڈی او سرفراز کالونی سب ڈویژن خرم قریشی نے سول ہسپتال حیدرآباد کے نزدیک کمرشل ایریا کے بجلی کے کنکشن چیک کیئے اس دوران لیبرٹی فالودہ ہائوس اور بروسٹ کے 3 بجلی کے کنکشنوں کے میٹر شنٹ پائے گئے جہاں سے بجلی چوری کے ذریعے استعمال کی جارہی تھی، ایکس ای این گاڑی کھاتہ نے فوری طور پر مروجہ قانون کے مطابق صارف پر 4 لاکھ روپے جرمانے کے بل بناکر دیئے جو موقع پر ہی جمع کرائے گئے۔

دیگر کاروائیوں میں واجبات کی عدم ادائیگی پر55 نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے، سرفراز کالونی سب ڈویژن کے علاقے میں نادہندگان سے 2لاکھ روپے کی وصولی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :