چین میں حادثاتی طور پر جاں بحق ہونے والے طالبعلم مغیز احمد عمرانی کی میت ہفتے کو شام میں حیدرآباد پہنچے گی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) چین میں حادثاتی طور پر جاں بحق ہونے والے طالبعلم مغیز احمد عمرانی کی میت ہفتے کو شام میں حیدرآباد پہنچے گی، نماز جنازہ حیدرآباد ٹائون میں ہو گی۔

(جاری ہے)

چین میں حادثاتی طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بارہویں جماعت کے طالبعلم مغیز احمد عمرانی کی میت ہفتے کو شام میں ورثاء کے حوالے کی جائیگی جو اسے حیدرآباد لے کر آئیں گے، مغیز احمد عمرانی کی جنازہ نماز اتوار کو صبح 10بجے حیدرآباد ٹائون میں ادا کی جائے گی۔

دیگر طلباء کے ساتھ چین کے ٹور پر گئے کیڈٹ کالج پٹارو کے طالبعلم مغیز احمد عمرانی حادثاتی طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے، متوفی مہران یونیورسٹی جامشورو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی کے بھتیجے تھے۔

متعلقہ عنوان :