موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی مزید اجیرن بنادی ہے، سید وسیم حسین

جمعہ 24 نومبر 2017 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا ہے کہ موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی مزید اجیرن بنادی ہے، محکمہ گیس کے اعلیٰ افسران حیدرآباد شہر میں ہونے والی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کا فوری نوٹس لیں اور حیدرآباد شہر کی عوام کو اذیت سے نجات دلوائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی پر محکمہ گیس حیدرآباد کے اعلیٰ افسران سے اجلاس کے دوران کیا، اس موقع پر گیس کمپنی حیدرآباد کے جنرل مینیجراور ریجنل مینیجرسمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے، ایم این اے سید وسیم حسین نے کہاکہ حیدرآباد کے شہری پانی بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور متعلقہ محکموں نا اہلی افسران اور اسٹاف عوام کی مشکلات کم کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں، انہوں نے کہاکہ موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی مزید اجیرن بنادی ہے ایم کیوایم قیادت عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہرسطح پر رابطے کررہی ہے اور جو لوگ عوام کو مصائب اور مشکلات سے دوچار کررہے ہیں وہ قابل معافی نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ محکمہ گیس کے اعلیٰ افسران حیدرآباد شہر میں ہونے والی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کا فوری نوٹس لیں اور حیدرآباد شہر کی عوام کو اذیت سے نجات دلوائیں۔

متعلقہ عنوان :