مہران لاء کالج قاسم آباد حیدرآباد کا جامعہ سندھ سے کوئی الحاق نہیں ہے،

ڈائریکٹر جامعہ سندھ جامشورو بغیر الحاق کے ان کی ایل ایل بی کی جاری کلاسز غیر قانونی ہیں اور یہ جامعہ سندھ کے الحاق کے حدود کی خلاف ورزی بھی ہے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ڈائریکٹر ایفلی ایٹڈ کالجز نے بتایا ہے کہ مہران لاء کالج قاسم آباد حیدرآباد کا جامعہ سندھ سے کوئی الحاق نہیں ہے بغیر الحاق کے ان کی ایل ایل بی کی جاری کلاسز غیر قانونی ہیں اور یہ جامعہ سندھ کے الحاق کے حدود کی خلاف ورزی بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ڈائریکٹر ایفلی ایٹڈ کالجز نے کہا کہ اس سلسلے میں مہران لاء کالج قاسم آباد کے پرنسپل کو دو بار یادداشت نامے ارسال کیے گئے ہیں لیکن انہوں نے اب تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے، انہوں نے مہران لاء کالج قاسم آباد میں زیرتعلیم اور داخلہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات پر واضح کیا کہ اس کالج کا جامعہ سندھ جامشورو سے کوئی الحاق یا تعلق نہیں ہے، اس لیے یونیورسٹی اس سلسلے میں کسی بھی حوالے سے ذمہ دار نہ ہوگی اور وہ اپنے فیصلے کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :