گنے کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے سے کاشت کاروں کو نقصان ہوگا، کاشتکاروں کو کسی بھی قیمت پر نقصان نہیں دے سکتے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 24 نومبر 2017 22:13

گنے کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے سے کاشت کاروں کو نقصان ہوگا، کاشتکاروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کاشتکاروں کو کسی بھی قیمت پر نقصان نہیں دے سکتے۔ سی سی آئی ے اجلاس میں وفاقی حکومت نے گنے کی قیمت ڈی ریگیولیٹ کرنے کا پروپوزل رکھا جس کا مقصد گنے کی قیمت مقرر نہ کرنا اور اس کو مارکیٹ پر چھوڑنے والی تجویز کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سے کاشتکاروں کو شدید نقصان ہوگا ، ہم کاشتکاروں کو کسی بھی قیمت نقصان نہیں دے سکتے ۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی مخالفت کی وجہ سے یہ تجویز واپس لی گئی۔ سی سی آئی ے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ ریئل ٹائم بجلی کی پیداوار ٹرانسمیشن کی ڈیٹا صوبوں کے ساتھ شیئر کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کی تجویز پر اب ریئل ٹائم گیس پروڈکشن اور سپلائی کا ڈیٹا بھی صوبوں ے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی تجویز پر صوبائی ہولڈنگ کمپنیز کو آئین ے آرٹیکل (3) 172 ے تحت ایک مرتبہ ایک آئل بلاک دیا جائیگا ، ویسے تو آئل بلاک ے لیے بڈس ہوتی ہیں، لیکن صوبائی ہولڈنگ کمپنی ے لیے یہ بڈنگ کی شرط رعایت ے تحت ختم کر ے صوبوں کو دی جائیگی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی تجویز پر اب آئل ، گیس اور الیکٹرسٹی ی پالیسی کا فیصلہ صرف سی سی آئی کریگی ۔

سی سی آئی اجلاس میں معاہدہ کیا گیا کہ سی سی آئی کا مینڈیٹ کوئی کیبنٹ کمیٹی کبھی نہیں چورائیگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایس جی سی اور ایس این جی سی گیس فیلڈ ے 5 کلومیٹر کے دائرے میں واقع گوٹھوں /گائوں کو گیس مہیا کریں گی ۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں صوبائی سیکریٹریز خزانہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی وفاق اور صوبوں ے درمیان فنڈز کی ریلیز اور دیگر مسائل حل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :