قوم کا ہم پر اعتماد عزت کے ساتھ بھاری ذمے داری بھی ہے ، ہمیں قوم اور اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے‘ حمزہ شہباز

چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، دیہی علاقوں کی ڈویلپمنٹ ، صحت و صفائی اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ

جمعہ 24 نومبر 2017 22:11

قوم کا ہم پر اعتماد عزت کے ساتھ بھاری ذمے داری بھی ہے ، ہمیں قوم اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کا ہم پر اعتماد عزت کے ساتھ بھاری ذمے داری بھی ہے ، ہمیں قوم اور اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئرمین پبلک افیئر ز یونٹ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں دیہی علاقوں کی ڈویلپمنٹ ، صحت و صفائی اور سہولیات کی فراہمی سمیت فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت سے اہم فیصلہ جات اور تجاویز عمل میں لائی گئیں ۔

حمزہ شہباز نے براہ راست فون کر کے فراہم کردہ معلومات کی خود تصدیق کی ۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ آرام سکون سے ٹھہر ٹھہر کر موڈ کے مطابق کام کرنے کا وقت نہیں رہا ، ہم سب کو جنگی بنیادوں پر ذمے داریوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قوم کا ہم پر اعتماد عزت کے ساتھ بھاری ذمے داری بھی ہے ، ہمیں قوم اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ۔

متعلقہ عنوان :