مشورہ ہے میاں صاحب اپنے طور طریقے بدلیں تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہو سکے‘ بلاول بھٹو

نواشریف کا رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہا ہے،انکے ساتھ تجربے خوشگوار نہیں رہے‘ چیئرمین پی پی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:11

مشورہ ہے میاں صاحب اپنے طور طریقے بدلیں تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواشریف کا رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہا ہے،نواز شریف اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا لیکن پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ دیکھ لی جائے نوازشریف مفاد پرست اور جمہوریت کیخلاف سازشوں میں شامل رہے ہیں۔

نواز شریف کے ساتھ ہمارے تجربے خوشگوار نہیں رہے کیونکہ میاں صاحب کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، ان کا یہی رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مسترد کرنے سے جوڑنا مناسب نہیں، میاں صاحب کو مشورہ ہے کہ اپنے طور طریقے بدلیں تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :