ڈپٹی کمشنر دیامر نے محکمہ تعمیرات عامہ کے پندرہ ٹھیکیداروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ایس پی کو ہدایات جاری کردیں

حکومتی وسائل عوام کی امانت ہیں کسی فرد کو اس امانت میں خیانت کرنے نہیں دینگے، دلدار احمد ملک

جمعہ 24 نومبر 2017 22:11

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کے 15ٹھیکیداروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کو ہدایات جاری کرد دیں اور کہا ہے کہ فوری طور پر ان ٹھیکیداروں کو گرفتار کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا کہ حکومتی وسائل عوام کی امانت ہیں کسی فرد کو اس امانت میں خیانت کرنے نہیں دینگے ،حکومتی رٹ پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،دیامر میں کام نہ کرنے والے 31ٹھیکیداروں کو نوٹسز جاری کئے تھے جن میں 16ٹھیکیداروں نے اپنے اپنے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے جبکہ جن 15ٹھیکیداروں نے کام شروع نہیں کیا ہے ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب جو بھی ٹھیکیدار کام لے گا وہ محکمہ کی طرف سے دی گئی مدت میں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائے گا ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔