مطالبات کی عدم منظوری ، تاجر برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، 26نومبر سے دوبارہ شٹرڈان کی کال دیدی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:11

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)مطالبات کی عدم منظوری ، تاجر برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا انجمن تاجران نے 26نومبر سے دوبارہ شٹرڈان اور پہہ جام ہرتال کی کال دے دی ، تفصیلات کے مطابق سکرد و میں انجمن تاجران سکر وو کا اجلاس انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر کی زیر صدارت ہوا، جس میں تاجر وں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ 26نومبر سے پورے بلتستان ریجن میں دوبارہ مکمل شٹرڈوان اور پہہ جام ہرتال کی جائے گی ، ٹیکس کا نفاز کسی صورت قابل قبو ل نہیں حکومت نے تاجر برادری سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا ، اور تاجر برادری سے وعدہ کر کے اپنے وعدے سے مکر گئی ، اب مزید حکومت کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون بنانے تک ٹیکس مخالف تحریک جاری رہے گی ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میںبلتستان ریجن میں مکمل شٹرڈان اور پہہ جا م ہرتال ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں گلگت کی طرف لانگ مارچ بھی کیا جائے گا، انجمن تاجران کی طرف سے ہرتال کی کال کے بعد لوگو ں کا بازارو ں میں رش بڑھ گیا اور لوگوں نے اشیائے خودونوش زخیرہ کرنی شروع کر دی ہیں تبصرہ نگاروں کے مطابق اس بار ہرتال کافی لمبی ہو سکتی ہے ، انجمن تاجران کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس بار ہرتال کو پہلے سے بھی شدید کیا جائے گا ۔