قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں کلین کے آئی یوکے نام سے ہفت روزہ صفائی مہم مکمل

7روزہ مہم شعبہ ابلاغ عامہ طلبہ نے ڈیویلپمنٹ سپورٹ کمیونیکشن مضمون کے تحت چلائی تھی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:06

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں "کلین کے آئی یو -"کے نام سے ہفت روزہ صفائی مہم مکمل کرلیا۔سات روزہ یہ مہم شعبہ ابلاغ عامہ کے چھٹے سمسٹر کے طلباء نے ڈیویلپمنٹ سپورٹ کمیونیکشن مضمون کے تحت چلائی تھی۔ پورے ہفتے کے دوران طلبہ وطالبات نے ہر ڈیپارٹمنٹ سے رضاکار منتخب کئے اور انکو مہم کے تعارف اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا،مہم کے دوران انہی رضاکاران کے ذریعے تمام ڈیپارٹمنٹس میں کلاس لیکچرز اور بریفنگ دی گئی جسکو اساتذہ اور طلباء نے خوب سراہا۔

کلین کے آئی یو مہم کے ذریعے منتظمین نے پورے کیمپس میں موجود طلبہ و طالبات کو صفائی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی دی اور کیمپس سے گند کچہرا صاف کیا۔ مہم کے ذریعے منتظمین اور رضاکاران نے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے نئے رضاکار رجسٹر کئے جنہوں نے آئندہ اس طرح کی مہمات میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

مہم کی چیرمین لیکچرار فائزہ منیب نے اس حوالے سے کہا کہ اسطرح کی آگاہی مہمات کے ذریعے طلباء وطالبات کو بہت ساری چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں اسلئے ایسی کمپین آئندہ بھی وقتافوقتا چلتی رہنی چاہیے ۔

ہمیں طلبہ کو اسطرح کے سوشل کام کیلئے تیار کرنا چاہیے جس سے مستقبل میں بھی طلبہ جامعہ کے علاوہ ہر سطح پر کام کرکے نہ صرف جامعہ کا بلکہ ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں۔شعبہ ابلاغ عامہ کی ہیڈ رفعت عالم نے کہا کہ کلین کے آئی یو مہم طلبہ و طالبات میں اپنی مدد آپ کے تحت مسائل حل کرنے اور ماحول کو صاف رکھنے میں مدد دے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی اور صاف ماحول کیلئے ہمیں مل کر ہرسطح پر جدوجہدکرنی ہوگی ۔اس قسم کی مہمات طلباء میں کچھ کرنے کاجذبہ پیداکرتی ہے اسلئے ایسی کمپین چلانے والے افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔