قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام چارروزہ

تربیتی نشست دوسرے روزبھی جاری غصہ اور وقت کے انتظام سے متعلق ماہرتعلیم نورمحمدنے لیکچردیا، طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعہ 24 نومبر 2017 22:06

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام چارروزہ تربیتی نشست کے دوسرے روزبھی جاری رہی،غصہ اور وقت کے انتظام کے موضوع پر منعقدہ تربیتی نشست میں ماہرتعلیم و ریسورس پرسن نورمحمدنے لیکچردیا ۔

(جاری ہے)

اس تربیتی سیشن میں کے آئی یو کے سوشل سائنسز کے طلبہ و طالبا ت نے شرکت کی،غصہ اور وقت کے انتظام کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے ماہر تعلیم و ریسورس پر سن نور محمد نے کہاکہ انفراد ی طور پر تبدیلی لائے بغیر معاشرتی تبدیلی ممکن نہیں ہے جس کے لیے لازم ہے کہ انسان اپنے اخلاق و کردار کو بہتر کرے ۔

اچھے اخلاق و کردار میں غصہ پر قابو پانے اور وقت کی بہت زیادہ اہمیت ہے اس اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،آج کی تربیتی سیشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ غصہ پرقابوپانے اور وقت کا انتظام کیسے کیا جائے اس حوالے سے آگاہی دلانا ہے۔اگر کوئی بھی انسان ان دونو ں کو سمجھے تو کامیاب اور خوشحال زندگی گزارسکتاہے۔غصہ پر قابو پانے اور و قت کے انتظام دونو ں وہ چیزیں ہیں جو طلباء کی کردار سازی اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ معاشرے میں کامیاب زندگی گزارنے کے لیے ان دونو ں اصولوں کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔