گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ، لوگ گھروں تک محدود ہوگئے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:06

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی علاقے میں گیس کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا غذر کے بالائی علاقوں درکوت ،پھنڈر اور ٹیرو میں شدید سردی سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،دوسری طرف سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس اور خشک لکڑی کا کاروبار کرنے والے آفراد نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ،غریب عوام کو اپنی مرضی کا ریٹ مقرر کرکے ایندھن فروخت کیا جانے لگا مگر ان علاقوں میں ان بے لگام آفراد کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے خشک لکڑی ایک ہزار دو سوروپے فی من اور گیس دو سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے اور عوام مجبورا خون جمانے والی سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے مہنگے داموں گیس اور لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں عوام کی طرف سے کئی بار انتظامیہ کو شکایت ملنے کے باوجود تاحال گیس اور ہنزم سوختنی کی قیمتیں مقرر نہ کرنے کی وجہ سے دکانداروں کا لوٹ مار جارہی ہے جبکہ ٹیرو اور بارسٹ میں درجہ حرارت منفی اٹھ تک گر گیا اور پانی کی پائپ لائنوں میں برف جم جانے سے عوام کوپانی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :