ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے نواحی موضعات میں دکاندار اپنی مرضی کے مالک بن گئے ،

اپنی مرضی کے ریٹ مقرر ،عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ،دکانوں میں پرائس کنڑول کمیٹی کا نرخنامہ تک موجود نہیں

جمعہ 24 نومبر 2017 22:06

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے نواحی موضعات سینگل ،بوبر ،گلمتی اور گورنجر میں دکاندار اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں اور اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے زیادہ تر دکانوں میں پرائس کنڑول کمیٹی کا نرخنامہ تک موجود نہیں اور یہ لوگ اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ بعض دکانوں میں زائد المیاد اشیاء خوردنی فروخت کرنے کی شکایت موصول ہوئی اورمزے کی بات یہ کہ اشیاء خوردنی بعض دکانوں میں پٹرول اور ڈیذل بھی فروخت کیا جارہا ہے جو کسی بھی وقت کوئی حادثے کا سبب بن سکتا ہے مگر انتظامیہ کی طرف سے کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ افراد اپنی مرضی کے مالک بن گئے دوسری طرف سردی کی آمد کے ساتھ ہی ان موضعات میں گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور گیس بھی بعض جنرل اسٹورز میں فروخت کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے ۔