گاہکوچ میں ٹریفک کا نظام بد سے بدتر ہونے لگا ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب روزانہ ٹریفک جام

جمعہ 24 نومبر 2017 22:06

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ٹریفک کا نظام بد سے بدتر ہونے لگا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب روزانہ ٹریفک جام ہونے سے مریضوں کو ہسپتال پہنچانا بھی مشکل ہوگیا ہے بعض افراد اپنی گاڑیوں کو ہسپتال کے مین گیٹ کے قریب کھڑی کرتے ہیں مگر ان کیخلاف کارروائی نہ ہونے سے عوام کی مشکلات روزبروز بڑھتی جارہی ہے ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب سبزی منڈی ہونے کی وجہ سے زیادہ تر افراد اپنی گاڑیوں کو غلط سائڈ پر کھڑی کرتے ہیں جبکہ سلپی چوک کے قریب پھل فروٹ فروخت کرنے والے افراد نے مین روڈ پر ہی اپنی ریڑھیاں لگا یا ہوا ہے جس سے امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا اور اس ایریے میں شام کے وقت زیادہ رش ہونے سے ٹریفک کا جام ہونا روز کامعمول بن گیا ہے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی غائب ہونے سے بعض افراد مین روڈ پر ہی گاڑیاں کھڑی کرکے غائب ہوجاتے ہیں دوسری طرف غذر کے نالہ جات سے پولیس کی نفری واپس اگئی ہے اس کے باوجود ٹریفک پولیس کی نفری نہ بڑھانے سے غذر میں ٹریفک کا نظام روز بروز بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اگر فوری طور پر ٹریفک کے نظام کو ٹھیک نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت کوئی بڑا ٹریفک حادثہ رونما ہوسکتا ہے دوسری طرف غذر میں نوعمر لڑکے بھی موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلاتے نظر آتے ہیں مگر اس حوالے سے بھی ٹریفک پولیس کی کارکردگی صفر ہے ۔

متعلقہ عنوان :