غدار ممبران اسمبلی کیخلاف عوامی آپریشن 26نومبر سے شروع ہوگا،اپوزیشن ممبران بھی نمک کی کان میں نمک بن گئے ہیں

سربراہ ا نجمن تاجران کی مذاکراتی کمیٹی خواجہ مدثر کا صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 22:06

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) انجمن تاجران کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ خواجہ مدثر نے کہا ہے کہ غدار ممبران اسمبلی کیخلاف عوامی آپریشن 26نومبر سے شروع ہوگا،اپوزیشن ممبران بھی نمک کی کان میں نمک بن گئے ہیں، حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے وہ بروز جمعہ صحافیوںسے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا انجمن تاجران و عوامی ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں 26نومبر سے احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 26نومبر سے 28نومبر تک شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی جس کے بعد تیسرے مرحلے میں بلتستان کے چاروں اضلاع سے عوام سکردو میں جمع ہو گی اور پھر 2ہزار سے زائد گاڑیوں کا قافلہ گلگت کی جانب لانگ مارچ کر ،صوبے کے دسوں اضلاع سے عوام گلگت میں جمع ہو گی اور اسمبلی کا گھیرائو کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ممبران بھی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے کی بجائے نمک کی کان میں نمک بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :