ڈاکٹر طاہر القادری 26نومبر کی صبح 4بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے

ائر پورٹ پر رہنما و کارکنان استقبال کریں گے سربراہ عوامی تحریک عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے عالمی میلاد کانفرنس میں نیلسن منڈیلا کے پوتے،بہو و خاندان کے دیگر افراد شرکت کریں گے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:00

ڈاکٹر طاہر القادری 26نومبر کی صبح 4بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 26نومبر کی صبح 4بج کر 35منٹ پر براستہ استنبول فلائٹ نمبر TK-714 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچیں گے جہاں کارکن اور مرکزی رہنماء ان کا استقبال کریں گے ۔اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق سربراہ عوامی تحریک 11ربیع الاول کی شب مینار پاکستان تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ 34ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

عالمی میلاد کانفرنس میںنیلسن منڈیلا کے پوتے رکن اسمبلی مانڈلا منڈیلا، مسز روز رائن منڈیلا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہو رہی ہیں ،انکے ہمراہ سائوتھ افریقہ میمن فائونڈیشن کے چیئرمین مسٹر اے وی محمد اور مانڈلا منڈیلا کے ایڈوائزر مسٹر زید نارڈین بھی ہو نگے جن کی آمد کی کنفرمیشن موصول ہو چکی ہے اس کے علاوہ جامع الازہر مصر سے شیوخ اور سعودی عرب ،برطانیہ،یو ایس اے ،متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک سے ممتاز شخصیات عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

عالمی کانفرنس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نیلسن منڈیلا کے صاحبزادے اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ مانڈلا منڈیلا و دیگر مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سائوتھ افریقہ کے عہدیداران رانا آصف جمیل(ناظم MQI سائوتھ افریقہ)اورفیاض اکبر نے دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ۔