ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں 24ویں مڈکیریر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب کی صدارت ،کورس کی تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دی

افسران کو جدید مہارت سے آراستہ کیا اور درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونا سکھایا تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کریں،یہ کورس نہ صرف گریڈ کو بلند کرتا ہے بلکہ عوامی خدمات کی جانب ایک متحرک تبدیلی بھی لاتا ہے،سرتاج عزیز

جمعہ 24 نومبر 2017 22:00

ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) سرتاج عزیز ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں 24ویں مڈکیریر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب کی صدارت کی۔ سرتاج عزیز نے 24 ویں مڈکیریئرمینجمنٹ کورس کی تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہاکہ انہوںنے افسران کو جدید مہارت سے آراستہ کیا اور درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونا سکھایا تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کورس نہ صرف گریڈ کو بلند کرتا ہے بلکہ عوامی خدمات کی جانب ایک متحرک تبدیلی بھی لاتا ہے۔ سول سروس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ورلڈ بینک کی شائع کردہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ 1960ء والی دہائی میں پاکستان کے پاس بہترین سول سروسز تھیںاور اس وقت کورین منصوبہ ساز پاکستان سیکھنے کے لئے آتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ بہت سے عوامل نے سول سروسز کی کارکردگی کو متاثر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں، ترقیاں اور تبادلے نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔ سرتاج عزیز نے امید ظاہر کی کہ آئی ٹی اورمینجمنٹ کی مہارت جو کہ کورس کے اہم مقاصدتھے آپ کے کیریئر میں فائدہ مندہونگے اور یہ آپ کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ آپ سرشاری عزم اور عقیدت کے ساتھ کام کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :