اسلام آباد دھرنا، شرکا کو آپریشن کی آخری وارننگ جاری، فیض آباد انٹرچینج کو خالی کرنے کی ہدایت
دھرنے کے شرکا دو ہفتوں سے غیر قانونی طورپر راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد پل پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ دھرنے کے شرکا کو منتشر ہونے کے لیے پہلے بھی تین مرتبہ نوٹس جاری ہوچکے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا دھرنے کے شرکا دو ہفتے سے مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، رات 12بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا تو کارروائی ہوگی،آپریشن شروع کیا گیا تو تمام تر صورت حال کی ذمہ داری دھرنے کے قائدین اور شرکا کی ہوگی،ضلعی انتظامیہ
جمعہ 24 نومبر 2017 22:00
(جاری ہے)
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 'فیض آباد کے قریب پریڈ گرانڈ جلسے اور جلوسوں کے لیے مختص ہی'۔
ضلعی انتظامیہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکا دو ہفتے سے مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اگر رات 12بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا تو کارروائی ہوگی۔دھرنے کے رہنمائوں کو واضح کیا گیا ہے کہ 'اگرآپریشن شروع کیا گیا تو تمام تر صورت حال کی ذمہ داری دھرنے کے قائدین اور شرکا کی ہوگی۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری دھرنے کے خاتمے کے لیے عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا شو کاز نوٹس جاری کردیا تھا۔عدالت نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سینٹر کمانڈر کو آئندہ کی سماعت پر طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ 'یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ فیض آباد دھرنے کے پیچھے ایجنسیاں ملوث ہیں۔اپنے احکامات میں عدالت نے کہا کہ راجا ظفر الحق کی رپورٹ 29 نومبر کو طلب کی گئی تھی لیکن اب اس رپورٹ کو دو روز قبل27 نومبر کو پیش کی جائے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اس رپورٹ کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل عوام کے سامنے نہیں لایا جائے اور جن افراد کو اس رپورٹ میں نامزد کیا گیا ہے انھیں بیرون ملک سفر کرنے سے بھی روکا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.