Live Updates

تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا

نوٹس میں داور کنڈی کو تحریری طور پر طرز عمل کی وضاحت کیلئے دس روز کی مہلت دی گئی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا،نوٹس میں داور کنڈی کو تحریری طور پر طرز عمل کی وضاحت کیلئے دس روز کی مہلت دی گئی ہے ۔جمعہ کو تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق کن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹس پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری کیا گیا ۔

نوٹس میں داوڑ کنڈی کو تحریری طور پر طرز عمل کی وضاحت کیلئے دس روز کی مہلت دی گئی ۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کی جانب سے مدت مقررہ میں جواب نہ دینے مراد لی جائے گی کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں،آپ کی جانب سے جواب کی عدم فراہمی پر آپ کی رکنیت کی معطلی اور خاتمے کا جواز ہوگا،مدت مقررہ گزرنے کے بعد پارٹی رکنیت کے خاتمے کی کارروائی مزید کسی نوٹس کے آگے بڑھائے جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات