بلوچستان کے سرد علاقوں میں مڈل اور پرائمری بورڈ کے امتحانات چاردسمبر کو شروع ہوں گے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:00

کوئٹہ۔24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرد علاقوں میں سرکاری سکولوں کے امتحانات شروع کر دیئے۔ مڈل اور پرائمری بورڈ کے چاردسمبر سے شروع ہوں گے جبکہ دس دسمبرسے مڈل بورڈ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے نقل کے خاتمے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو صوبے کے مختلف اضلاع میں امتحانات کی نگرانی کریں گی تاکہ نقل کامکمل خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موجودہ حکومت میں جہاں نقل کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے گئے وہاں یکم مارچ سے قبل تمام سکولوں کو درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جسے عوامی سطح پر سراہا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقداما ت اٹھائے ہیں۔جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔بلوچستان میں چونکہ نومبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی سردیوں کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اس لئے محکمہ تعلیم نے سکولوںمیں امتحانات شرو ع کر دیئے ہیں تاکہ بروقت رزلٹ کا اعلان ہو سکے۔ اس طرح 16 دسمبر سے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔ یکم مارچ سے نئے سال کا آغاز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :