سوئی گیس فراہمی کے بعد درخت کاٹنے پر محکمہ جنگلات بغیر کسی دبائو کے کارروائی کرے،اسداقبال عباسی ایڈووکیٹ

جمعہ 24 نومبر 2017 22:00

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) جن علاقوں میں سوئی گیس فراہم کردی گئی ہے اگر یہاں درخت کاٹنے کا کوئی واقع رونما ہوا تو محکمہ جنگلات کے ذمہ داران بغیر کسی دبائو کے ایسے عناصر کیخلاف مقدمات درج کرائیں اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گرین مری ایسوسی ایشن کے صدر اسداقبال عباسی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری طفیل عباسی،سینئر نائب صدور مرزاسہیل بیگ، غالب بشیر عباسی، نائب صدر یاسر شوکت عباسی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر ذوالفقار عباسی، جوائنٹ سیکرٹری نمبردار ظفر محمود عباسی،انفارمیشن سیکرٹری مدثر عباسی ،فنانس سیکرٹری ہارون ظہور عباسی نے مشترکہ بیان میں کیا گرین ٹیم کاکہنا تھا کہ گیس کی فراہمی کے بعد درختوں کی کٹائی کا جواز مکمل ختم ہوگیا ہے لکڑی سمگل کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کیلئے اہل علاقہ ہمارا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی فوری نشاندہی کریں۔

متعلقہ عنوان :