دھار چٹاموڑ ڈھوک ارواڑی کی لنک روڈ تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کردیئے گئے،راجہ ہارون مشاق

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) دھار چٹاموڑ ڈھوک ارواڑی کی لنک روڈ جو خستہ حالی کے باوجود بھی تعمیر سے محروم تھی اس سڑک کو صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی طرف سے تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کردیا گیا ہے۔ ایسے میں اس سڑک کو مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء، راجہ ہارون مشتا ق ،راجہ عتیق سرور، ضمیر عباسی امیدواربرائے یوسی دھارجاوا کی ذاتی کاوشوں سے تعمیری مراحل تک پہنچی ہے ۔

اس سلسلے میں ڈھوک ارواڑی میں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی راجہ ہارون مشاق تھے ۔اس موقع پر علاقہ دھار جاوا کی عوام نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

راجہ ہارون مشتاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان علاقہ کی اس سے زیادہ خوش قسمتی اس علاقہ کی اورکیا ہوسکتی ہے کے وزیر اعظم مری کا صوبائی وزیر مری کا وزیر اطلاعات ونشریات کے علاوہ نیول چیف اور دیگر اہم پوسٹوں پر مری سے ہیں جو ایک بڑا عزاز ہے انہوںنے کہا کہ جو بھی عوام سے وعدے کئے گئے پورے کر دکھائے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے گھر گھر سروے کراکر گیس کی فراہمی کویقینی بنانا ضمیر عباسی کی انتھک محنت سے یہ منصوبہ 80 فیصد مکمل ہوگیا ہے تقریب سے حماد عباسی،نمبر دار ضمری عباسی ،دل پذیر عباسی ،مشتاق عباسی کے علاوہ اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔