سنی بنک پولیس چوکی نے منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے، راجہ دفتر عباسی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) سنی بنک پولیس چوکی نے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم میں چند دنوں کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون میں 15 سے زائد مقدمات کے متعدد ملزمان کو گرفتار کرتے ہوے ان سے بھاری مالیت کی منشیات بر آمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں عوامی حلقوں نے سنی بنک پولیس چوکی کے انچارج ایس آئی طاہر محمود اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان رہنمائوں نے جن میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی، جنرل سیکرٹری حق نوازعباسی دیگر عہدیداروں شامل ہیں، کہا ہے کہ سنی بنک کے علاقے سے منشیات فروشوں کامکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔ معززین نے سنی بنک سب انسپکٹر طاہر محموداور انکی ٹیم میں شامل ابرار ستی اوردیگر پولیس چوکیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی تا کید کی۔

متعلقہ عنوان :