جامعہ کراچی میں داخلوں برائے سال 2018 ئ کے لئے تاحال12 ہزار سے زائد داخلہ فارم جمع

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) جامعہ کراچی میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2018 ئ کے لئے تاحال12 ہزار سے زائد داخلہ فارم جمع کرائے جاچکے ہیں جن شعبہ جات میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرائے گئے ہیں ان میں بیچلرز ،ماسٹرز ، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام) اور شعبہ ویڑول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام ) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل داخلہ فارم دفتری اوقات کار میں ہی حاصل اور جمع کرائے جاتے تھے لیکن اس دفعہ آن لائن نظام متعارف کرانے کے بعد داخلے کے حصول کے خواہشمند طلبہ 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت اپنا فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :