سندھ حکومت کے تعاون سے جاری کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے عظیم تر منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی،ایم ڈی واٹر بورڈ

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے تعاون سے جاری کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے عظیم تر منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو جاری منصوبوں کی وقت مقررہ پر تکمیل کے خواہ ہیں تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی،فلٹریشن ،نکاسی آب اور سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کی صورتحال جلد از جلد مزید بہتر ہو،ان منصوبوں کی تکمیل کے ثمرات سے کراچی کے شہری مستفید ہوسکیں،اس سلسلے میں واٹربورڈ کو ان کی رہنمائی اور بھرپور تعاون حاصل ہے ، شہر کو اضافی پانی کی فراہمی نکاسی آب اور سیوریج ٹریٹمنٹ کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام تر تیکنیکی و فنی صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں ،ان منصوبوں پر جاری کام سو فیصد معیاری ہونا چاہئے ، وہ کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے عظیم تر منصوبہ کے فور ، 100ایم جی ڈی ، 65 ملین گیلن اور نکاسی آب کے منصوبہ ایس تھری کے پروجیکٹس ڈائریکٹرز ،کنسلٹنٹس اور دیگر حکام کے ساتھ منعقدہ علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر کے فور پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی ، 65 ملین گیلن کے ظفر پلیجو ، 100ملین گیلن منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن اعجاز کاظمی اور ایس تھری منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر امتیاز مگسی کے علاوہ ڈی ایم ڈی پلاننگ و فنانس مشکورالحسنین ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، چیف انجینئر بلک و واٹرٹرنک مین غلام قادر عباس ،انتخاب راجپوت، خرم شہزاد ،آصف علی خان ،ایم ڈی واٹربورڈ کے ٹیکنیکل اسٹاف آفیسر عامر وقار، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے لیفٹننٹ کرنل انیس ،لیفٹننٹ کرنل حسن ، پی ایم یو کے بریگیڈیئر رضوان ، عثمانی اینڈ کو ،انجینئرنگ ایسوسی ایٹس ٹیکنو کنسلٹینٹ انٹر نیشنل کے نمائندے اور دیگر حکام بھی موجود تھے ، اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کو پروجیکٹس ڈائریکٹرز ،کنسلٹنٹ فرمز کے عہدیداران کی جانب سے جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تیکنیکی و فنی امور کی وضاحت کی گئی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ کے جاری منصوبے کراچی کے شہریوں کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں ان کی تکمیل سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں اضافہ ہوگا ،شہریوں کو ریلیف ملے گا اور ملک کا سب سے بڑا تجارتی حب ترقی کرے گا ،واٹربورڈ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے متعدد فلٹر پلانٹس و پمپنگ اسٹیشن لگا رہا ہے جبکہ پرانے فلٹر پلانٹس اور پمپنگ اسٹیشنوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بھی کام جاری ہے،ہم شہریوں کو لائنوں اور نلوں کے ذریعے صاف پانی ان کی گھروںتک پہنچا رہے ہیں اور جن علاقوں میں سہولت حاصل نہیں یا اونچائی یا شہر کے آخری سرے پر ہونے کی وجہ سے قلت آب کا شکار ہیں ان منصوبوں سے ایسے علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی،ہماری کوششیں بار آور ثابت ہورہی ہیں ،ہم نیک نیتی اور محنت سے کام کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ کراچی کیلئے جاری ان منصوبوں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے نہ صرف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بھرپور تعاون کررہے ہیں بلکہ فنڈز بھی فراہم کررہے ہیں ،ان کی رہنمائی اور تعاون پر میں ان کا بے حد مشکور و ممنون ہوں ،انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی رفتار میں اضافہ ناگزیر ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ کام کے میعاری ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار کو بڑھایا جائے ، منصوبوں کی تکمیل میں شہر کے مفاد اور شہریوں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے ،واٹربورڈ اس سلسلے میں کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس سے بھرپور تعاون کرے گا،انہیں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ منصوبوں کیلئے بھاری مشینری،پلانٹس و ہیوی پمپس بیرونی ممالک سے منگوائے جارہے ہیں ، کچھ کراچی پہنچ چکے ہیں دیگر جلد کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائیں گے ،عظیم تر منصوبہ نکاسی آب ایس تھری بھی تکمیلی مراحل تیزی سے عبور کررہا ہے جس کے بعد شہر کے سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے سمندر برد کیا جاسکے گا ،جبکہ کے فور منصوبہ کے متعدد مراحل تکمیل پزیر ہوچکے ہیں ، ایف ڈبلیو اوکے ساتھ فیلڈانجینئرز انتہائی محنت اور لگن سے شب و روز تعمیری کام میں مشغول ہیں۔

(جاری ہے)

کینال ، کنڈیوٹ ،پائپ لائن ،رائزنگ مین،مائلڈاسٹیل سائفنس کی تعمیر سمیت دیگر کام تیز رفتاری سے جاری ہیں اور انہیں جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا،ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام پروجیکٹس ڈائریکٹرز کو پابند کیا کہ وہ جاری منصوبوں کے جاری کام کی از خود نگرانی کریں اور مختلف سائٹس کا معائنہ کرکے کام کے معیاری ہونے کو یقینی بنائیں۔ #

متعلقہ عنوان :