توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا کے الیکٹرک کو حکومت اپنی تحویل میں لے ،علامہ ناظرعباس تقوی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) شیعہ علمائ کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی نے کراچی میں سرد موسم میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے کے الیکٹرک کو حکومت اپنی تحویل میں لے کر یہ مسئلہ حل کرے کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور مجرمانہ غفلت کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور صارفین کو بھیجے جانے والی اضافی بلوں کا نوٹس لیا جائے کراچی کے گرم موسم میں بھی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی تھی اب سردیوکے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے سر دیوں میں غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ ہمیشہ ختم کر دی جاتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے یہ سہولت چھین کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے وزیر اعلی سندھ نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک کے ذمہ دارن سے بات ہو گئی ہے اور اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی تاہم بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ جاری ہے اور عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کے الیکٹرک مافیا وزیر اعلی سے بھی زیادہ طاقتور او ر با اختیار ہے انہوں نے کہا کہ، ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر عوام کا تمسخر نہ اڑایا جائے صوبہ سندھ میں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے ربیع الاول کے مقدس ماہ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام اپنے پیارے نبی محمد کی محفل اور جشن بھرپور طر یقے سے منائیں۔

#

متعلقہ عنوان :