اے ایس ایف،ائرپورٹ پرڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد،مسافرگرفتار

سرگودھا کا رہائشی ممتاز نجی ایئر لائن این ایل 751 کے ذریعے جدہ جا رہا تھا، سوہن حلوے کے ڈبوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) کراچی کراچی ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق سرگودھا کا رہائشی ممتاز نجی ایئر لائن این ایل 751 کے ذریعے جدہ جا رہا تھا،سکیورٹی اہلکاروں نے شک پڑنے پر سامان کی تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزم نے ہیروئن سوہن حلوے کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی ، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :